ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل بی جے پی کی جانب سے مفت خون عطیہ کیمپ کا انعقاد

بھٹکل بی جے پی کی جانب سے مفت خون عطیہ کیمپ کا انعقاد

Wed, 02 Jun 2021 18:46:22    S.O. News Service

بھٹکل:2؍جون(ایس اؤ نیوز) مرکز کی مودی حکومت کے سات سال مکمل ہونے پر    بھٹکل میں بی جے پی کی جانب سے  منگل کو بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں 86 لوگوں نے اپنا خون  عطیہ کیا۔ کیمپ کا آغاز بھٹکل رکن اسمبلی سنیل نائک نے  چراغ جلا کر کیا۔

بھٹکل تعلقہ سرکاری اسپتال  اور اُڈپی بلڈ بینک کے تعاون سے اور بی جے پی پسماندہ طبقات مورچہ ، آر ایس ایس اور سیوا بھارتی کے اشتراک سے بھٹکل سرکاری اسپتال کے بالمقابل واقع   بی سی ایم اسٹوڈینٹ ہوسٹل  میں اس  کیمپ کا انعقاد کیا گیا  اور جمع کیا گیا تمام  86 یونٹ خون  اُڈپی کے بلڈ بینک کو سونپاگیا ۔

بھٹکل کے رکن اسمبلی سنیل نائک نے خون عطیہ کیمپ کا افتتاح کرنے کے بعد خطاب کرتے ہوئےکہاکہ نوجوان کووڈ ٹیکہ لے رہے ہیں مستقبل میں خون کی کمی نہ ہو اسی لئے خون عطیہ کیمپ منعقد کیا گیا ہے ۔ بی جے پی کے ضلع جنرل سکریٹری گوند نائک نے خون عطیہ کیمپ کے انعقاد پر خوشی کا اظہار کیا۔ پسماندہ طبقات مورچہ کے ضلعی صدر روی نائک جالی ، تعلقہ صدر لکشمی نارائن نائک، سریش نائک، پدمیا نائک، سویتا گونڈا، منجوناتھ موگیروغیرہ اس موقع پر موجود تھے۔


Share: